علم تجوید شروع کرنے سے پہلےپانچ چیزوں کا سمجھ لینا ضروری ہے ۔
1. تعریف:
لغوی تحقیق:
لفظ تجوید ، جَوَّدَ یُجَوِّدُ تَجْوِیْدًا باب تفعیل سے ہے ,بمعنی عمدہ کرنا ،حسین کرناخوبصورت کرنا۔
اصطلاحی تعریف:
ہر حرف کو اس کے مخرج مع جمیع صفات کے بغیر تکلف کے ادا کرنا ۔
2. موضوع :حروف تہجی۔
3. غرض و غایت:تصحیحِ حروف،زبان کو غلطی سے بچانا ۔
4. فائدہ:رضائے الہی ۔سعادتِ دارین۔
5. حکم:قرآن مجید کو بالتجویدپڑھنا فرض عین اور مسائل تجوید کا سیکھنا فرض کفایہ ہے۔
0 Comments