قرآن شریف پڑھنے کے تین انداز ہیں۔

ترتیل : قرآن مجید کو ٹھہر ٹھہر کر نہایت آرا م سے پڑھنا جس طرح جلسوں اور محفلوں میں پڑھا جاتا ہے۔

تدویر:قرآن مجید کو آہستہ پڑھنا جس طرح جماعت کی نماز میں پڑھاجاتا ہے۔

حدر: قرآن شریف کو روانی کے ساتھ تیز تیزپڑھنا جس طرح تراویح میں پڑھا جاتا ہے ۔